پنجاب میں دھند کے باعث لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کے ڈیرے ہیں، حدنگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے اور اہم شاہراہوں کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔
لاہور میں دھند کا راج برقرار ہے، شدید دھند کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے، ایئرپورٹ سمیت ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہونے لگا۔
شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے سمیت شہر کی بیشتر شاہرائیں بند ہیں جبکہ شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 پر ٹھوکر نیازبیگ اور ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائى علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کى پیشگوئی کردی۔
قلات میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
Comments are closed on this story.