Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹک: ماڑی گاؤں میں مسلح افراد کی فائرنگ، تین افراد جاں بحق

پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
شائع 28 دسمبر 2022 06:23pm

اٹک کے علاقے ماڑی گاؤں میں مسلح افراد کی مخالفین پر اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ راہگیر خاتون سخت زخمی ہوگئی۔

تھانہ صدر اٹک کی حدود میں واقع ماڑی گاؤں میں پیش آنے والے واقعے میں تین کار سوار کے گاؤں میں داخل ہوتے ہی مخالفین نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ گولیوں کی زد میں آکر راہ گیرخاتون بھی زخمی ہوئی، ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشیں تحویل میں لے کر زخمی خاتون سمیت ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب کشیدگی اور فساد کے پیش نظر اسپتال میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔

rawalpindi

پاکستان

Attock

punjab