Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں سال 2022 کے دوران کتنے ٹریفک حادثات ہوئے؟

سال 2022 پنجاب میں ٹریفک حادثات کے لحاظ سے بدترین رہا
شائع 28 دسمبر 2022 08:57am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

سال 2022 پنجاب میں ٹریفک حادثات کے لحاظ سے بھی بدترین رہا، پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 3 ہزار 800 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور منزل پر پہنچنے کی جلدی سال 2022 میں ہزاروں زندگیاں ٹریفک حادثات کی نظر ہوگئیں۔

ریسکیو 1122 کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سال 2022 میں صوبہ پنجاب میں ہونےوالے 3 لاکھ 63 ہزار 813 حادثات میں 3 ہزار 858 افراد جاں بحق جبکہ 3 لاکھ 90 ہزار 434 افراد زخمی ہوئے۔

12 ہزار 115 کم عمر ڈرائیور جبکہ 68 ہزار 583 حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آئے جبکہ سر فہرست 3 لاکھ 15 ہزار 789 حادثات موٹرسائیکل کے ہوئے، ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے سے 27 ہزار 940 موٹرسائیکل سوار ہیڈ انجریز کا شکار ہوئے۔

شہر لاہور میں سال 2022 میں ہونے والے 91 ہزار 301 ٹریفک حادثات میں 476 افراد جاں بحق جبکہ 95ہزار 330افراد زخمی ہوئے۔

5 ہزار 632 کم عمر ڈرائیور اور 4 ہزار379 حادثات تیزرفتاری کے باعث پیش آئے، 66 ہزار 228 حادثات موٹر سائیکل سواروں کے ہوئے جن میں ہیڈ انجری کے 6020 افراد اسپتال منتقل کیے گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سال 2022 میں 15 لاکھ مختلف نوعیت کی ایمرجنسی میں رسپانس کرتے ہوئے 17 لاکھ سے زائد افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔

lahore

punjab

traffic accident

2022 report