Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھند کے باعث ٹرینیں 7 گھنٹے تک لیٹ، موٹرویز بند

شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے ہدایت
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2022 10:21am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

پنجاب کے متعدد علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر ویز کو کئی مقامات سے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے ہرن میناراورلاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بند کردی گئی۔

اس کے علاوہ سیالکوٹ موٹر وے ایم 11لاہور سے سمبڑیال تک بند کردی گئی جبکہ جی ٹی روڈز پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر

دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا۔

کراچی سے لاہور آنے والی تمام ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ بعض ٹرینوں کا دورانیہ تقریبا 7 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس 7 گھنٹے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 6 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی سے لاہور آنے والی تیز گام ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹ، کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس 5 گھنٹے، کراچی سے ملکوال جانے والی ملت ایکسپریس4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ، کراچی سے پشاور جانے والی خیبرمیل ایکسپریس 3 گھنٹے اور کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

Pakistan Railways

lahore

punjab

fog

moterway

train schedule

train delay