Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول کے ہاتھ مضبوط کرنے آئے ہیں، تھری خواتین کی گڑھی خدا بخش میں گفتگو

شہید بی بی نے غریب عوام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دیا، آج نیوز سے بات چیت
شائع 27 دسمبر 2022 02:05pm
Thari women arrive in Larkana | 15th death anniversary of Benazir Bhutto

بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی میں شرکت کے لیے تھر کے صحرا سے بھی خواتین کا ایک قافلہ گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچا ہے۔

برسی میں شرکت کیلئے آنے والی خواتین نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کیلئے ہمارے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں کہ ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرسکیں، انہوں نے اپنی اس غریب عوام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دیا اور ہمیشہ کیلئے ہم سے الگ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے بڑا بدنصیب دن ہے کیونکہ اس دن ہماری قائد بینظیر بھٹو کو ہم سے الگ کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تھرپارکر کے کونے کونے سے ہم اپنی بہن کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ کو مضبوط کرنے کیلئے آئے ہیں۔

پاکستان

Larkana

sindh

Tharparker

Garhi Khuda Bux