Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے تمام صوبوں میں شدید دُھند کے باعث موٹرویز بند

موٹروے مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
شائع 26 دسمبر 2022 09:17am
ھند ختم ہوتے ہی موٹروے کو کھول دیا جائے گا - تصویر/ اے پی پی
ھند ختم ہوتے ہی موٹروے کو کھول دیا جائے گا - تصویر/ اے پی پی

سندھ، پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں آنے کی وجہ سے مختلف مقامات پر موٹروے کو بند کیا گیا ہے۔

خانیوال، ننکانہ سمیت دیگر علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، جبکہ ننکانہ میں دھند کے باعث موٹرسائیکل ٹریلر سے جا ٹکرائی، حادثے میں دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹروے کو بھی بند کردیا گیا اور موٹروے ایم ون برہان سے صوابی تک دھند کے باعث بند، ایم ٹو کو اسلام آباد سے کوٹ مومن تک بھاری ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا۔

موٹروے ایم تھری اور ایم فور کو بھی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا اور دھند ختم ہوتے ہی موٹروے کو کھول دیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا

punjab

smog