Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے حمزہ شہباز کو واپس پاکستان بلالیا

نواز شریف نے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک دیا تھا ۔
شائع 25 دسمبر 2022 05:09pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ لیگی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز پانچ جنوری کو پاکستان پہنچیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حمزہ شہباز سات جنوری کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 14 دسمبر کو لندن پہنچے تھے، جہاں انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کو پنجاب کی سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ دی تھی۔

قبل ازیں، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے حمزہ شہباز پنجاب کو اسمبلی بچانے کا ٹاسک دیا تھا۔

PMLN

پاکستان

Hamza Shehbaz