Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الٰہی نے کہا نواز شریف سے کہیں ہمیں معاف کر دیں، خواجہ آصف

ہم پاکستان کا معاشی کھنڈر جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2022 04:44pm
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ میں خطاب کر رہے ہیں- اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ میں خطاب کر رہے ہیں- اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جب چودھری پرویز الٰہی سے ملنے گیا تو انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے کہیں ہم سے بڑی زیادتی ہوئی ہمیں معاف کردیں۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی تنقید میں زبان بازاری نہیں ہونی چاہیے، نواز شریف نے بدترین مخالفین کیلئے بھی کبھی نازیبا الفاظ استعمال نہیں کیے۔ چند سال سے سیاسی جنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لڑی جارہی ہے، ہمیں اس پلیٹ فارم کو شدت کے ساتھ ڈیولپ کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے حکومت میرے کنٹرول میں نہیں تھی تو خواجہ آصف کو کس نے گرفتار کیا تھا؟ نوازشریف اور اس کے خاندان کو کس نے قید کیا؟ تم دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو لوٹتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاسی جنگ سیاسی روایات کے مطابق لڑنی ہے، مخالفین نے سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلیں، بڑے مخدوش اور فکرمند کرنے والے حالات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بنوں میں واقعہ ہوا تو کے پی کی پوری قیادت زمان پارک میں تھی، آفرین ہے ایس ایس جی کے جوانوں کو جنہوں نے جان پر کھیل کر لوگوں کو بچایا، یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کے امن کے ساتھ جو کھیلنے کی کوشش کرے گا اسے بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو لوٹتے رہے، لیکن لٹیروں کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں۔ ہم پاکستان کا معاشی کھنڈر جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

PMLN

پاکستان

Khawaja Asif

Sialkot