Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ غازی خان: شدید دھند کے باعث مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق 12 زخمی

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا
شائع 25 دسمبر 2022 01:08pm
وین مخالف سمت آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی - تصویر/ آج نیوز
وین مخالف سمت آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی - تصویر/ آج نیوز
دھند کے باعث حد نگاہ محدود ہوگئی - تصویر/ آج نیوز
دھند کے باعث حد نگاہ محدود ہوگئی - تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
ڈیرہ غازی خان کے ملتان روڈ پر شدید دھند کے باعث حادثہ - تصویر/ آج نیوز
ڈیرہ غازی خان کے ملتان روڈ پر شدید دھند کے باعث حادثہ - تصویر/ آج نیوز

ڈیرہ غازی خان کے ملتان روڈ پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے ملتان روڈ پر شدید دھند کے باعث رند اڈا کے مقام پر مسافر بَس اور مَزدا آپس میں ٹکرا گئی۔

حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر چار زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرا حادثہ غازی گھاٹ کے مقام پر پیش آیا جہاں کیری وین مخالف سمت آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

تمام افراد کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال لائے گئے زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

punjab

Road Accident