Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویز الٰہی کی مشاورت سے انہیں ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، اندرونی کہانی سامنے آگئی

گورنر کے نوٹیفکیشن پر چیف سیکریٹری اور پرویز کے درمیان ملاقات ہوئی، ذرائع
اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2022 08:27pm
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل

لاہور: چیف سیکرٹری کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کو سمری پر دستخط کرنے کے لئے کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، جب کہ چیف سیکرٹری نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے پر چیف سیکرٹری پرویز الٰہی سے رابطے میں رہے، گورنر کے نوٹیفکیشن پر دونوں کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکرٹری نے آئینی و قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی جب کہ پرویز الٰہی نے ڈی نوٹیفائی معاملے پر چیف سیکرٹری کو قانون پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر بلیغ الرحمان نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کردیا جس کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب نے جاری کیا تھا تاہم بعدِ ازاں لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو اگلی سماعت تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا حلف لینے کے بعد بحال کردیا تھا۔

lahore

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

governor punjab

politics dec 23 2022