Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ ملتان سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ

دھند اور لاجسٹک مسائل کے سبب دوسرا ٹیسٹ کراچی شفٹ کیا جارہا ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2022 08:35am
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔ فوٹو — فائل
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ۔ فوٹو — فائل

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملتان میں دھند اور لاجسٹک مسائل کے سبب دوسرا ٹیسٹ کراچی شفٹ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی رضامندی کے بعد ایک دو روز میں اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور کیویز کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان کے بجائے کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3 ایک روزہ میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔

PCB

karachi

test series

Pakistan vs New Zealand

multan test

PAK V NZ