Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

پی سی بی کمیٹی کا پہلا اجلاس، نجم سیٹھی نے تمام کمیٹیاں ختم کردیں

پشاور اور کوئٹہ میں بھی کرکٹ کرائیں گے، پی سی بی چیئرمین
شائع 23 دسمبر 2022 08:24pm
نجم سیٹھی (فوٹو؛فائل)
نجم سیٹھی (فوٹو؛فائل)

لاہور میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ختم ہوگیا، کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے رمیز راجا کی بنائی ہوئی تمام کمیٹیاں ختم کردیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم اور ویمن چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال سمیت تمام سلیکٹرز کو فارغ کردیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پشاور اور کوئٹہ میں بھی کرکٹ کرائیں گے، پی ایس ایل کو کوئٹہ بلوچستان بھی لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے باقی ایونٹس ختم کردیئے گئے ہیں، ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کنٹریکٹ مکمل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل بھی اجلاس ہوگا جس میں نئی کمیٹیاں تشکیل دیں گے، کوئٹہ میں اس سال جبکہ پشاور میں اگلے سال پی ایس ایل میچ کرائیں گے۔

پاکستان

lahore

Najam Sethi

chairman pcb