Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالتی فیصلہ آنے تک اسمبلی کی کارروائی نہیں چل سکتی، رانا مشہود

ریاست مدینہ کے دعویدار گھڑی کا حساب دینے کو تیار نہیں، لیگی رہنما
شائع 23 دسمبر 2022 06:08pm
لاہور: لیگی رہنما رانا مشہود میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں- اسکرین گریب آج نیوز
لاہور: لیگی رہنما رانا مشہود میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں- اسکرین گریب آج نیوز

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف اپنا اقتدار چاہتے ہیں، پنجاب اسمبلی نیا قائد ایوان منتخب کرنے جارہی ہے، نئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہونگے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان ملک میں عدم استحکام قائم رکھنا چاہتے ہیں، ریاست مدینہ کے دعویدار گھڑی کا حساب دینے کو تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا آج دہشتگردی کا گڑھ بن گیا ہے، عدالتی فیصلہ آنے تک اسمبلی کی کارروائی نہیں چل سکتی، وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے ہیں، کارروائی مکمل ہونے پرعدم اعتماد واپس لی گئی۔

رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان صرف اقتدار کا بھوکا ہے، 2008 میں الیکشن ہوا، تو عمران خان نے دوسرے دن کہا الیکشن دوبارہ کراؤ، 2013 میں الیکشن ہوئے اس نے کہا الیکشن دوبارہ کراؤ، 2018 کا الیکشن ہوا تو اس الیکشن کو تاریخ کی بہترین الیکشن قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق کام کیے، پاکستان کیساتھ بدترین ظلم کیا جارہا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج 23 دسمبر ہے، عمران خان ہمت کر کے کے پی اسمبلی توڑ دیں۔

PMLN

lahore

Rana Mashahud