گیس بحران سے نمٹنے کیلئے کراچی میں بائیو فلیم متعارف، مہینے کا خرچ کتنا ہوگا؟
موسم سرما میں کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، شہری گیس کے متبادل کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔
ایسے میں لکڑی کے پیلیٹ سے جلنے والے بائیو فلیم چولہے کی طلب بڑھ گئی ہے، جس میں چالیس روپے کی ووڈ پیلیٹ ڈال کر ایک وقت کا کھانا باآسانی بنایا جاسکتا ہے۔
کرچی میں گیس کا شدید بحران کئی کئی گھنٹے گیس غائب ہونا معمول بن گیا، گیس کی عدم دستیابی سے پریشان شہری بائیو فلیم کی جانب متوجہ ہوگئے کہتے ہیں دن ہو یا رات کسی وقت گیس نہیں آتی سردی میں کھانا بھی ٹھنڈا کھانا پڑتا ہے۔
بائیو گیس چولہے فروخت کرنے والے محمد سلیم نے بتایا کہ موسم سرما میں گیس کی قلت چل رہی ہے، اس صورتحال میں بائیو فلیم جو بغیر بجلی و گیس کے چلے گا، یہ ووڈ پیلیٹ سے چلے گا جو ایک کلو سوا سے ڈیڑھ گھنٹے چلے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ 40 روپے فی کلو میں مل جاتا ہے۔ بائیو گیس کا ریٹ 70 سے 80 روپے فی کلو پڑ رہا ہے۔ اس کے ساتھ آپ ووڈ پیلیٹ ڈالیں گے، ووڈ پیلیٹ کے ساتھ ایڈاپٹر لگانا ہے جو کہ صرف 12 وولٹ کا ہے، ہم نے اس کی قیمت ساڑھے تین ہزار سے لیکر 15 ہزار تک رکھی ہے۔
Comments are closed on this story.