Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم عہدے سے برطرف

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے رمیز راجہ کی تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں
شائع 23 دسمبر 2022 03:21pm
فوٹو۔۔۔ کرکٹ پاکستان
فوٹو۔۔۔ کرکٹ پاکستان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی انتظامیہ نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے برطرف کردیا۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے اپنے پہلے بڑے فیصلے میں سابق چیئرمین رمیزراجا کی تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سلیکشن کمیٹی کے سربراہ محمد وسیم، ویمنز چیف سلیکٹراسماویہ اقبال اوردیگر سلیکٹرزکوعہدوں سے ہٹادیاگیا، تمام سلیکٹرزکوای میل کے ذریعےفیصلےسےآگاہ کردیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کا چارج سنبھال چکے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی 2019ء کے آئین کو منسوخ کرنے اور نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی کو محکمانہ ڈھانچے کی بحالی پر کام کرنے کے مکمل اختیارات دینے کے بعد رمیز راجا اور ان کے بورڈ کو ہٹا دیا تھا۔

دوسری جانب پی سی بی کی 14رکنی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلااجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہےجس میں عبوری سلیکشن کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سال 2020ء میں محمد وسیم کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا، انہوں نے سال 1996ء سے 2000ء تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 18 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم کو بدترین شکست ہوئی تھی جس کے بعد چیف سلیکٹر غلط فیصلوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھے۔

PCB

lahore

ramiz raja

cheif selector

mohammad waseem

Najam Sethi