Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچز کب اور کہاں کھیلے جائیں گے؟
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2022 04:02pm
فوٹو۔۔۔۔۔ پی این این ٹی وی
فوٹو۔۔۔۔۔ پی این این ٹی وی

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 13 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

آسٹریلوی ویمن ٹیم کی کپتان میگ لیننگ چھٹیاں گزارنے کے بعد ٹیم کو واپس جوائن کر چکی ہیں لیکن نائب کپتان ایلیسا ہیلی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی۔

تاہلیا میکگرا نائب کپتان ہوں گی جبکہ 13 رکنی اسکواڈ میں ڈارسی براؤن، نکولا کیری، ایشلے گارڈنر، کم گارتھ اور جس جوناسن سمیت الانا کنگ، فوبی لچفیلڈ، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ اور اینابیل سدرلینڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گی۔

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3ون ڈے میچز16، 18اور21 جنوری کو برسبین اورسڈنی میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے میچز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

پاکستان

sydney

Australia

odi series

Brisbane

woment cricket team