جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا کے فنڈز کے معاملے کو پی ٹی آئی اور ن لیگ کی جنگ قرار دے دیا
جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا کے فنڈز کے معاملے کو پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی جنگ قرار دے دیا۔
جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی صوبائی حکومت سے آگی ہوگی لیکن یہ دراصل حقوق کے پیچھے نہیں بلکہ سیاست کر رہے ہیں اور یہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق میں جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو صوبائی حکومت بالکل خاموش تھی لیکن پھر بھی جس کی بھی حکومت ہوں، صوبے کے واجبات ادا کرنے چاہئے۔
پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ضم ہونے سے قبل فاٹا کیساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے۔
پروفیسر ابراہیم نے مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع کو مکمل ٹیکس فری زون بنایا جائے، جبکہ قبائلی اضلاع کی قومی اسمبلی میں سیٹیں 6 سے بڑھا کر 12 اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں 16 سے بڑھا کر 24 کی جائے۔
Comments are closed on this story.