Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب کو وزیراعظم کے داماد کی گرفتاری سے روک دیا گیا

ہارون یوسف عزیز بین الاقوامی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔
شائع 21 دسمبر 2022 03:50pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کی وطن واپسی پر نیب کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے روک دیا۔

ہارون یوسف عزیز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے کی۔

عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو حفاظتی ضمانت کے لیے کل عدالت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے تک نیب پٹیشنر کو گرفتار نہ کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز بین الاقوامی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔

انہوں نے احتساب عدالت لاہور میں سرنڈر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

NAB

Islamabad High Court

Haroon Yousaf Aziz