رمیزراجہ کو پی سی بی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کے لئے 2 نام تجویز
رمیزراجہ کو پی سی بی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کوارسال کردی گئی۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم آفس کوبھجوا دی، جس میں پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کے لئے نجم سیٹھی اورشکیل شیخ کے نام تجویز کیے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سمری میں رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
PCB
lahore
ramiz raja
chairman pcb
Summary
مقبول ترین
Comments are closed on this story.