Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات: دھند کے باعث ٹرک کی چنگچی رکشے سے ٹکر، 5 افراد جاں بحق

لاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2022 10:21am
تصویر/ ویکی پیڈیا
تصویر/ ویکی پیڈیا

شدید دھند کے باعث گجرات میں سبزی منڈی کے قریب ٹرک چنگچی رکشے سے ٹکرا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک نے جی ٹی روڈ سے اُتر کر سروس روڈ پر جانے کی کوشش کی تو اس دوران رکشا کو کچل دیا۔

ٹریفک حادثے میں رکشے میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کی۔

جاں بحق افراد میں محلہ باغ باوا کے رہائشی سابق کونسلر 60 سالہ حاجی صادق، 50 سالہ راجہ عبدالشکور، 45 سالہ فضل حسین، محلہ اچا دارہ کا 52 سالہ محمد شفیق اور فتو پورہ کا 65 سالہ مرزا امجد شامل ہیں۔

پانچویں افراد سبزی منڈی میں کام کرتے تھے، جو آج صبح سویرے ایک ہی رکشہ پر سوار ہو کر منڈی جا رہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے۔

حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا ہے۔

cm punjab

punjab

Gujrat

Road Accident