Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں دھند، حد نگاہ انتہائی کم، موٹروے مختلف مقامات سے بند

شدید دھند کے باعث شہریوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا
شائع 19 دسمبر 2022 08:36am
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب آج نیوز

پنجاب آج بھی دھند کی لپیٹ میں ہے، شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہوگئی۔

شدید دھند کے باعث شہریوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مختلف مقامات سے موٹروے کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2ٹھوکر نیاز سے کوٹ مومن تک بند جبکہ موٹروے ایم 3کو سمندری سے فیض پور تک بند کردیا گیا۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم 11کو محمود بوٹی سے سمبڑیال تک بند کیا گیا، دھند کم ہوتے ہی موٹروے کو کھول دیا جائے گا۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو فوگ لائٹس اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

lahore

punjab

fog