Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں دودھ مزید مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

دودھ کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر اضافہ
شائع 17 دسمبر 2022 01:53pm

کمشنرکراچی نے شہرمیں دودھ کی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ڈیری فارمرز کے اتفاق کے بعد نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دودھ کی ہول سیل قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شہریوں کو 180 روپے فی لیٹر دودھ دستیاب ہوگا۔

اس سے قبل، کمشنر کراچی اور ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے تحت شہر قائد میں دودھ کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

دودھ فروشوں نے 10 روپے اضافے کے بعد کمشنر کراچی کو 180 روپے فی لیٹر دودھ بیچنے کی یقین دہانی کرادی، جب کہ شہر میں دودھ پہلے ہی 180 سے 200 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

پاکستان

karachi

sindh

Milk Price