Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارا پلان بنا ہوا ہے، اس پر میچ میں عمل کرنا ہے، کپتان بابراعظم

کوشش ہوگی کہ غلطیوں کو نہ دہرائیں۔
شائع 16 دسمبر 2022 02:14pm
کراچی: کپتان بابراعظم پریس کانفرنس کر رہے ہیں- اسکرین گریب آج نیوز یوٹیوب
کراچی: کپتان بابراعظم پریس کانفرنس کر رہے ہیں- اسکرین گریب آج نیوز یوٹیوب

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہمارا پلان بنا ہوا ہے، اس پر میچ میں عمل کرنا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اظہر علی کو مبارکباد دیتا ہوں، اظہر علی ہمارے لیے ایک مثال رہے، پورے کیریئر میں انہوں نے کئی یادگار اننگز کھیلی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فائنل الیون کے حوالے سے آج رات فیصلہ کریں گے، کراچی کی پچ بھی خشک ہے، کوشش ہوگی کہ غلطیوں کو نہ دہرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امام الحق کل کا میچ نہیں کھیلیں گے، ان کو ہمسٹرنگ کا ایشو ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو آرام نہیں ملا، جس کی وجہ سے کھلاڑی انجرڈ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات کا شکار ہیں، انجریز سے ہم کمبینشن نہیں بنا پا رہے، پچھلے دونوں میچز ہاتھ میں تھے، اس کے باوجود شکست ہوئی۔

پاکستان

karachi

sindh