Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’عمران خان کے دور میں حکومتی فیصلے فال نکال کر کیے جاتے تھے‘

ایک فراڈی شخص نے متاثرین کے نام پر پیسے جمع کیے، شرجیل میمن
شائع 15 دسمبر 2022 02:46pm
Parvez Elahi was called number 1 thief and then appointed Chief Minister Sharjeel Memon Aaj News

وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ایک فراڈی شخص نے متاثرین کے نام پر پیسے جمع کیے، وہ شخص دوبارہ اقتدار کیلئے تڑپ رہا ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان ٹی وی پر آکر غلط اور من گھڑت الزامات لگاتے ہیں، ان کے دور میں کرپشن کا بازار گرم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں حکومتی فیصلے فال نکال کر کیے جاتے تھے، عمران خان نے بھیک بھی مانگی اور خیرات بھی لی، عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پرویز الٰہی کو پہلے ڈاکو نمبر ون کہا اور پھر وزیراعلیٰ لگادیا، تمہارا وزیراعلیٰ ایف آئی آر نہیں کٹواسکتا تو ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے خانہ کعبہ والی گھڑی بیچ دی، کہتے ہیں میری گھڑی میری مرضی، گھڑی آپ کو نہیں وزیراعظم پاکستان کو ملی تھی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح سیلاب متاثرین کی امداد ہے، متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی کو نکالا جا رہا ہے۔

پاکستان

karachi

sindh

press conference

Sharjeel Memon