Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کی تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری

ضلع بننے سے تونسہ کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی
شائع 15 دسمبر 2022 12:01pm
فوٹو۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈیرہ غازی خان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے لاہور میں ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دے دی ہے ،ڈیرہ غازی خان کے اراکین اسمبلی کے مطالبے پر فوری اقدام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2005 کو میں نے ہی تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا اور آج میں نے ہی اس کی حتمی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ تونسہ کو ضلع بنانے کا فیصلہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا، ضلع بننے سے تونسہ کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا، چند ماہ کے قلیل عرصے میں تونسہ پانچواں نیا ضلع ہے۔

قبل ازیں مری، وزیرآباد، تلہ کنک اور کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ دیا جاچکا ہے۔

cm punjab

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

taunsa sharif