Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پاکستان، انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے ٹریفک پلان جاری

ایکسپو سینٹرمیں شائقین کے لئے پارکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں
شائع 15 دسمبر 2022 11:56am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیدیم کراچی میں ہونے والے میچ سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جن شائقین کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے، ان کے لئے ایکسپو سینٹرمیں پارکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ پارکنگ کرنے کے لئے اصل شناختی کارڈ اور میچ ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

پولیس نے بتایا کہ ایکسپو سینٹرمیں پارکنگ کرنے کے بعد شایقین کو بزریعہ شٹل سروس نیشنل اسٹیڈیم لے جایا جائے گا، دوران میچ لیاقت آباد 10 نمبر، حسن اسکوئر برج کی جانب سے ٹریفک کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر سےٹریفک کو اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان

PCB