Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیلی میل کی معافی نےمہر لگادی: خُرم دستگیر کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات

وفاقی وزیر خرم دستگیر کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات
شائع 15 دسمبر 2022 10:55am
وزیر توانائی خرم دستگیر
وزیر توانائی خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرنے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے بعد خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی اداروں نے شریف برادران کو صادق اور امین قراردیا، ڈیلی میل کی معافی نے صادق اور امین ہونے پر مہر لگادی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے 3 سال تک شہبازشریف کے خلاف تحقیقات کیں، بالآخر نیشنل کرائم ایجنسی نے شہبازشریف کو بری الزمہ قراردے دیا۔

خرم دستگیر نے کا کہنا تھا کہ فنانشل ٹائم نے عمران خان پر سنجیدہ الزامات لگائے، چیئرمین پی ٹی آئی فنانشل ٹائم کو برطانوی عدالتوں میں نہیں لے کر گئے، عمران خان پر خیرات کے لئے اکٹھے کیے گئے فنڈز کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیے جانے کے الزامات لگے، برطانوی اخبار نے الزام لگایا اور عمران خان نے چپ سادھ لی۔

PMLN

Khurram Dastgir

london

Nawaz Sharif

imran khan