Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیسراٹیسٹ: پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت آفیشلز نے پی آئی اے سے سفر کیا
شائع 14 دسمبر 2022 03:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لئے پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں ملتان سے کراچی پہنچ گئیں۔

پاکستان اورانگلینڈ کے کھلاڑیوں سمیت آفیشلز نے قومی ایئر لائن کی خصوصی پروازکے ذریعے سفر کیا، جس کی پرواز پی کے 6331 نے دوپہر ایک بج کر 5 منٹ پر کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا۔

ایئرپورٹ سے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کردیا گیا، جہاں وہ آج آرام کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتے سےکراچی میں 17 دسمبر سے شروع ہوگا، جو 21دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

مہمان ٹیم کو 3ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو 74 رنز جبکہ ملتان ٹیسٹ میں 26 رنز سے شکست دی تھی۔

cricket

پاکستان

karachi

England

test series