Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جعلی پنشن کیس: 84 ملزمان کے بینک اکاؤنٹ کا فرانزک کا حکم

عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی
شائع 14 دسمبر 2022 12:51pm

عدالت نے اربوں روپے کے جعلی پنشن اسکینڈل میں 84 ملزمان کے بینک اکاؤنٹ کا فارنزک کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں 3 ارب 20 کروڑروپے کے جعلی پنشن اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، شریک ملزم ریاض کھوسوسمیت کیس میں نامزد 17 ملزمان نے اپنے اکاؤنٹس فرانزک کرانے کی درخواست دائر کردی۔

جعلی پنشن اسکینڈل میں سابق ڈپٹی سیکرٹری فنانس سمیت 84 ملزمان کے خلاف ریفرنس میں پیشرفت ہوئی جس کے بعدعدالت نے ملزمان کے بینک اکاؤنٹ کا فرانزک کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ جن ملزمان نے حلف نامہ دیا آج کے اکاؤنٹ کا فرانزک کیا جائے جبکہ ملزمان نے اپنے نام پر کھولے جانے والے اکاؤنٹس سے لاعلمی ظاہر کی۔

نیب نے کہا کہ ملزم عامر اسران پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات تھے اور نیب نے ملزم عامر کوامریکا سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

نیب نے مزید کہا کہ عامر پر جعلی پینشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور قومی خزانے کو 3 ارب اور 20 کروڑ روپے نقصان پہنچایا گیا۔

عدالت نے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

corruption

پاکستان