ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی
رقم پنجاب میں تعلیم و تربیت کے نظام کو بہتر بنانے پر خرچ ہو گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالرکی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق رقم پنجاب میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے نظام کو بہتر بنانے پر خرچ ہو گی۔
اعلامیے میں یہ کہا گیا ہے کہ پنجاب میں معاشی شعبے کی ترقی کیلئے ہنرمند افراد کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے رقم خرچ ہوگی، ٹیکنیکل تربیت سے ہنر مند افراد میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے حصول میں آسانی ہوگی۔
پاکستان
punjab
Asian Development Bank
مقبول ترین
Comments are closed on this story.