Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان نے چمن شیلنگ واقعے پر غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی ہے، وزیر دفاع

'پاکستانی فورسز کی جانب سے جواب میں افغانستان کی پوسٹوں پر حملہ کیا گیا، پاکستان نے آبادی کو نشانہ نہیں بنایا'
شائع 12 دسمبر 2022 08:08pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے چمن میں جارحیت کی گئی، جس میں پانچ پاکستانی شہید ہوئے، پاکستان کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، اور اب افغانستان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتاای کہ چمن کے قریب باڑ کی تعمیر نو کا کام جاری تھا کہ اسی دوران افغانستان کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ ہوا، حملے میں سات افراد شہید ہوئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے جواب میں افغانستان کی پوسٹوں پر حملہ کیا گیا، پاکستان نے آبادی کو نشانہ نہیں بنایا۔

وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر افغان اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا گیا، افغان حکام نے اپنی غلطی تسلیم کی اور واقعہ پر معذرت کی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اندرونی معاملات کا دوطرفہ تعلقات پر اثر پڑ رہا ہے، دعا ہے کہ افغانستان میں اندرونی اختلافات ختم ہوں، افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان متاثر ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغان حکومت کے خیرخواہ ہیں، امید ہے افغان متحد ہو کر اپنے مسائل حل کریں گے، افغانستان کے امن کیلئے ہمارا تعاون جاری رہےگا، افغانستان میں امن سے پاکستان کا وسط ایشیا سے رابطہ بحال ہوگا۔

پاکستان

Khuwaja Asif

afghan taliban

Shelling

Chaman Border