Aaj News

اتوار, دسمبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

فٹبال ورلڈکپ 2022 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

سیمی فائنلز میں ارجنٹائن اور کروشیا جبکہ فرانس اور مراکش مدمقابل
شائع 12 دسمبر 2022 09:07am
فیفا ورلڈ کپ 2022
فیفا ورلڈ کپ 2022

فٹبال ورلڈکپ 2022 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، ٹائٹل کی دوڑ میں اب 4ٹیمیں باقی رہ گئیں ، پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن اور کروشیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس اورمراکش آمنے سامنے ہوں گے۔

قطرمیں فٹبال ورلڈکپ کا میلہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، 32 ٹیموں سے میگا ایونٹ کا آغاز ہوا ، پہلے 16 پھر 8 اور اب 4 ٹیمیں رہ گئیں۔

کوارٹرفائنل میں دلچسپ اور کانٹے کے مقابلے ہوئے، 2 میچز کا فیصلہ پینالٹیز پرہوا۔

اسپین، برازیل ، پرتگال اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیمیں گھر لوٹ گئیں جبکہ میگا ایونٹ میں مراکش کا تاریخ ساز سفر جاری ہے۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل بدھ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، میسی کی ارجنٹائن کا 2018 کی فائنلسٹ کروشیا سے مقابلہ ہوگا۔

دوسرا سیمی فائنل جمعرات 15 دسمبر کو کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

فاتح ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ 2022 کا فائنل 18دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

qatar

France

Argentina

FIFA

Morocco

FIFA World Cup 2022

Qatar Football

Leonel Messi

croatia