Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان ایماندار نہیں جیب کترے ہیں، خواجہ آصف

ہمیں بدنام کرنے کیلئے میڈیا ٹرائل کیا گیا۔
شائع 11 دسمبر 2022 02:51pm
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان ایماندار نہیں جیب کترے ہیں، عمران خان کو منصوبے کے تحت اقتدار دیا گیا تھا، ہم معیشت سنبھالنے اور مہنگائی کو قابو کرنے میں لگے ہوئے ہیں- ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیلی میل نے جھوٹی خبر پر شہباز شریف سے معافی مانگی، ہمیں بدنام کرنے کیلئے میڈیا ٹرائل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو منشیات کے مقدمے میں جیل بھجوایا گیا، عدالت نے رانا ثناءاللہ کو جھوٹے کیس سے بری کردیا، ہم اللہ اور دنیا کی عدالتوں سے سرخرو ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خانہ کعبہ والی گھڑی بھی بیچ دی، عمران خان نے زلفی بخاری کے ذریعے گھڑیاں بیچیں، عمران خان شوکت خانم اسپتال کیلئے ملنے والے پیسے کھا گئے۔ عمران خان ایماندار نہیں جیب کترے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی انتقام کی آگ بھجانے کیلئے لیگی قیادت پر مقدمات بنائے گئے۔

PMLN

Federal govt

پاکستان

Khuwaja Asif