Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کردیا

وزیراعظم شہبازشریف کا پارٹی ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2022 02:58pm
فوٹو۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔ رائٹرز

وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کردیا،ورکرز کنونشن مرحلہ وار ہوں گے۔

اس سلسلے میں صدر مسلم لیگ (ن) نے 11 سے 17 دسمبر تک ورکرزکنونشن کے انعقاد کا شیڈول جاری
جاری کرتے ہوئے صوبائی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردیں۔

آج سیالکوٹ ،شیرگڑھ ،مردان اور راولپنڈی، میں ورکرز کنونشن ہوں گے،13 دسمبر کو اسلام آباد اور 14 دسمبر کو لاہور میں ورکرز کنونشن ہوگا ۔

جاری شیڈول کے مطابق 15 دسمبر کو شیخوپورہ، 16 دسمبر کو قصور میں ورکرز کنونشن ہوگا جبکہ 17 دسمبر کو فیصل آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

PMLN

lahore

PM Shehbaz Sharif

party workers

workers convention