Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فٹبال ورلڈکپ: فرانس انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

آخری کوارٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو 1-2 ہرادیا
شائع 11 دسمبر 2022 09:08am
فوٹو۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔ رائٹرز

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے انگلینڈ کو ہرادیا، انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک ضائع کی، فرانس انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے آخری کوارٹر فائنل میں سابق چیمپیئن فرانس نے انگلینڈ کی ٹیم پر پریشر بڑھائے رکھا۔

فرانس کو میچ کے 17ویں منٹ میں اوریلین ٹشوامینی نے گول کرکے برتری دلائی، جبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں اولیویئر گِیروڈ نے 78 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے فرانس کی فتح کو یقینی بنایا۔

انگلینڈ کی جانب سے واحد گول کپتان ہیری کین نے 54 ویں منٹ میں پینلٹی کک پر کیا۔

میچ میں انگلینڈ کو پینلٹی کک کا ایک اور موقع ملا لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھاسکا، دوسرا گول کرنے میں ناکامی پر انگلینڈ مقابلے سے باہر ہوگیا۔

عالمی فٹبال ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بدھ کے روز ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ جمعرات کو دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔

semi final

England

qatar

France

FIFA

FIFA World Cup 2022

Qatar Football