Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری سالک کی نواز شریف سے لندن میں ملاقات، مستقبل میں ساتھ رہنے کا فیصلہ

سالک حسین نے نواز شریف کو اپنے والد چوہدری شجاعت کا پیغام پہنچایا
شائع 10 دسمبر 2022 08:25pm
سالک حسین کی قائد ن لیگ سے ملاقات۔ فوٹو — سوشل میڈیا
سالک حسین کی قائد ن لیگ سے ملاقات۔ فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین کی سابق وزیر اعظم قائد ن لیگ نواز شریف سے لندن میں ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات مریم نواز، حسین اور حسین نواز کی موجود میں ہوئی جس میں سالک حسین نے نواز شریف کی خیریقت دریافت کی اور انہیں اپنے والد چوہدری شجاعت حسین کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لئے مستقبل میں بھی ایک ساتھ چلتے رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور میں وی لاگرز سے ملاقات میں مونس الٰہی کا تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے ہیں۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain