Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا محکمہ جنگلات نے ٹیسٹ میں فیل افراد بھی بھرتی کرلیے

ٹیسٹ نہ دینے والے 2 امیدوار بھی میرٹ لسٹ میں شامل، دستاویزات
شائع 10 دسمبر 2022 11:46am
ٹیسٹ دینے والوں کی لسٹ میں شامل ہی نہ ہونے والا بھی بھرتی کرلیا، دستاویزات۔ تصویر/ روئٹرز
ٹیسٹ دینے والوں کی لسٹ میں شامل ہی نہ ہونے والا بھی بھرتی کرلیا، دستاویزات۔ تصویر/ روئٹرز

خیبرپختونخوا محکمہ جنگلات میں بھرتیوں میں باقاعدگیوں کا انکشاف ہوا جس کی دستاویزات آج نیوز کوموصول ہوگئیں ہیں۔

آج نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق فارسٹ گارڈ کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ میں فیل ہونے والے 47 افراد کو بھی بھرتی کرلیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے والے دو افراد کو بھی میرٹ لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق ایک امیدوار ٹیسٹ دینے والوں میں شامل ہی نہیں، پھر بھی بھرتی کرلیا گیا۔ باڑہ کے شناختی کارڈ اور ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار کو پشاور میں بھرتی کیا گیا۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر طارق خادم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ٹیسٹ ایجنسی سے کچھ غلطیاں ہوئیں اور تمام ڈاکومنٹس کو کراس چیک کیا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Forest

Forest Cutting

Forest Department