Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فٹبال ورلڈ کپ: سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ آج سے شروع

پہلے کوارٹرفائنل میں برازیل اور کروشیا، دوسرے میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز مدمقابل
شائع 09 دسمبر 2022 08:52am
فیفا ورلڈ کپ 2022
فیفا ورلڈ کپ 2022

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ 2022 کا کوارٹرفائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے میچ میں نیمار کی برازیل کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا جبکہ دوسرے کوارٹرفائنل میں میسی کی ارجنٹائن اور نیدر لینڈز ان ایکشن ہوگی۔

فٹبال ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ آج سے شروع ہورہی ہے، 8 ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی۔

ارجنٹائن کے لائنل میسی، برازیل کے نیمار اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو رنگ جمائیں گے اور دنیا بھر کے شائقین کا لہو گرمائیں گے۔

پہلا کوارٹر فائنل برازیل اورکروشیا کے درمیان آج کھیلا جائے گا، راؤنڈ آف 16 میں کروشیا نے جاپان اور برازیلین ٹیم نے جنوبی کوریا کو پچھاڑا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم نیدرلیڈز سے دو دو ہاتھ کرے گی، راؤنڈ آف 16میں نیدرلینڈز نے امریکا کو ہرایا جبکہ میسی کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف میدان مارا۔

ہفتے کو رونالڈو کی پرتگال اور مراکش ان ایکشن ہوگی، آخری کوارٹرفائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس کا انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

England

qatar

brazil

Portugal

France

Netherlands

Argentina

FIFA

Morocco

FIFA World Cup 2022

Qatar Football

croatia