Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں 15 سالہ لڑکی گھر میں ریپ کے بعد قتل

مقتولہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ابتدائی رپورٹ
شائع 08 دسمبر 2022 02:24pm
آرٹ ورک (عبیر خان)
آرٹ ورک (عبیر خان)

کراچی کے علاقے موسمیات کے قریب گھر سے 15 سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے پتہ چلا ہے کہ مقتولہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ مقتولہ کو زیادتی کے بعد قتل میں ملوث ملزم عرفان زیرحراست ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ گھر میں اکیلی تھی، ماں باپ کام پر گئے ہوئے تھے، ملزم عرفان مقتولہ کے والد رحیم کا جاننے والا تھا۔ کچھ دنوں سے ملزم عرفان کے گھر کام کاج کیلئے آرہا تھا، آج لڑکی کو اکیلے پا کر زیادتی کی اور پھر قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیکو لیگل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پاکستان

karachi

sindh

Rape Case

Mosmiyat