Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میں اور حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوئے نظر لگی ہے، شاہین شاہ آفریدی

پی ایس ایل تو ابھی دور ہے، دو تین ہفتوں میں پھر سے گراؤنڈ میں ہوں گے
شائع 08 دسمبر 2022 09:43am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ڈیلی ٹائمز
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ڈیلی ٹائمز

پاکستان کے اسٹارفاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں اور حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوئے بلکہ نظر لگی ہے، بہت جلد وہ اور حارث رؤف ان ایکشن ہوں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل تو ابھی دور ہے، وہ دو تین ہفتوں میں پھر سے گراؤنڈ میں ہوں گے۔

ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ پی سی بی کا میڈیکل بورڈ ان کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔

خیال رہے کہ شاہین آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ حارث رؤف پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے۔

دوسری جانب صحت سے متعلق آگاہی کے لئے لاہورقلندرز اور پنجاب فوڈ اتھارٹی میں معاہدہ بھی طے پا گیا، لاہور قلندرز صحت سے متعلق آگاہی بھی فراہم کرے گی۔

lahore

test crickter

Haris Rauf

Shaheen Shah Afridi

T20 World Cup

injured