Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعظم سواتی کیخلاف مقدمات پر بیٹے کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

سندھ بھرمیں درج کئے جانے والے 6 مقدمات کو کالعدم قراردیا جائے، درخواست
شائع 08 دسمبر 2022 09:49am
سینیٹراعظم سواتی  میڈیا سے بات کررہے ہیں، تصویر: آئی این پی
سینیٹراعظم سواتی میڈیا سے بات کررہے ہیں، تصویر: آئی این پی

سینیٹراعظم سواتی کے خلاف سندھ میں مقدمات درج کیے جانے کے معاملے پراِن کے بیٹے عثمان سواتی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹراعظم سواتی کے خلاف سندھ میں6 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

عدالت میں بیٹے کی جانب سے درخواست دائرکی گئی کہ سندھ بھرمیں درج کئے جانے والے 6 مقدمات کو کالعدم قراردیا جائے۔

عثمان سواتی کا کہنا ہے کہ ہمارے علم میں 6 مقدمات آئے ہیں اورسندھ بھرمیں درج تمام مقدمات کوکالعدم قرار دیا جائے۔

اس موقع پرعثمان سواتی کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور فردوس شمیم نقوی بھی موجود تھے۔

Sindh High Court

Azam Swati