Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران روہت شرما زخمی، اسپتال منتقل

گیند بھارتی کپتان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی اور خون نکلنے لگا
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2022 03:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما بنگلا دیش کے اوپنرانعام الحق کا کیچ پکڑنے کے دوران زخمی ہوئے، گیند ان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پرلگی جس کے بعد ان کے انگوٹھے سے خون نکلنے لگا۔

انگوٹھے پر چوٹ لگنے کے فوری بعد ان کی چوٹ کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد انھیں فوری طور پر ایکسرے کے لیے ڈھاکا کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روہت شرما کی عدم موجودگی میں بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول کپتانی کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلادیش نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلےکے بعد جیت لیا تھا، آج بھارت اور بنگلادیش کے خلاف سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے۔

بنگلہ دیش کو بھارت کے خلاف 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

rohit sharma

Dhaka

injured

odi series

India VS Bangladesh