Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند، موٹروے مختلف مقامات سے بند

دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2022 09:20am
فوٹو۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔ اے پی پی

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، راجن پور، عارف والا، جلالپورپیروالا اور حجرہ شاہ مقیم میں بھی دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی،دھند کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دھند کے باعث موٹروےایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک اور لاہور ملتان موٹروے ایم 3 فیض پورسے درخانہ تک بند کردی گئی ، موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور موٹروے ایم 5 کو ملتان سے سکھر تک دھند کے باعث بند کردیا گیا۔

اس کے علاوہ سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے اسماعیلہ تک دھند کے باعث بند کردیا گیا۔

قومی شاہراہ پر خانیوال میاں چنوں اور بہاولپور میں دھند کےباعث حد نگاہ 50 سے 70 میٹر رہ گئی ہے، بستی ملوک میں بھی حد نگاہ 60 میٹر رہ گئی۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ادھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے جبکہ بھارتی شہر ممبئی کا دوسرا اور کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔

lahore

punjab

fog

moterway