پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اسلام آباد سے ملتان روانہ
دونوں اسکواڈز کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے 11 بجے ملتان روانہ ہونا تھا
پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کے بعد اسلام آباد سے ملتان روانہ ہوگئیں۔
دونوں اسکواڈز کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے صبح 11 بجے ملتان روانہ ہونا تھا لیکن ملتان میں شدید دھند کے باعث جہاز کو پرواز کے لئے کلیئرنس نہیں مل رہی تھی۔
موسم بہتر ہونے کے بعد پرواز دونوں ٹیموں کو لے کر ملتان روانہ ہوگئی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک مملتان میں شروع کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز روالپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے کر 3ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1کی برتری حاصل کرلی ہے۔
پاکستان
England
test series
Multan
flight delay
مقبول ترین
Comments are closed on this story.