Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد خاقان عباسی کا ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ

ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے، اس سے ہم نے حساب لینا ہے
شائع 05 دسمبر 2022 11:39am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

مسلم لیگ (ن) کے رہنماشاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے، اس سے ہم نے حساب لینا ہے ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا نام نہاد جاری سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے ہے، نیب نے ہم پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگایا، ہمارا اخباروں میں نام آتا ہے لیکن کیس میں کچھ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل اعتراف کا زمانہ ہے، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بھی اس کا اعتراف کر لیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کی بقا کے لئے نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا اور کہا کہ کئی سال سے یہاں آرہا ہوں اور 70 پیشیاں بھگت چکا ہوں، ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے ،اس سے ہم نے حساب لینا ہے ۔

دوسری جانب جج اعظم خان کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر نیا جج تعینات نہ ہو سکا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

PMLN

accountability court

NAB

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد