Aaj News

اتوار, دسمبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلینڈ نے فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دئیے

راؤنڈ آف 16 کے میچ میں سینیگال کو 0-3 سے آوٹ کلاس کردیا
شائع 05 دسمبر 2022 09:26am
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

انگلینڈ نے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹرفائنل میں قدم رکھ دئیے، راونڈ آف 16 کے چوتھے میچ میں سینیگال کو 0-3 سے آوٹ کلاس کردیا۔

قطر کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 16 کے اہم میچ میں انگلینڈ اور سینیگال کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

انگلینڈ نے سینیگال کو 0-3سے شکست دے کر فٹبال ورلڈکپ 2022 کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

انگلش ٹیم کی جانب سے ہینڈرسن، کپتان ہری کین اور ساکا نے گول اسکور کیے، کوارٹرفائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ دفاعی چیمپیئن فرانس سے ہوگا۔

فٹبال ورلڈ کپ: پولینڈ کو شکست، فرانس کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

اس سے قبل کھیلے گئے راؤنڈ آف 16 کے تیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر فٹبال ورلڈکپ 2022کے کوارٹرفائنل میں قدم رکھ دیے۔

قطر کے ال تھماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فرانس کی جانب سے جیروڈ نے 44ویں منٹ میں پہلا گول کیا، ماپے نے 74ویں منٹ میں فرانس کی برتری دگنی کردی،15منٹ بعد ماپ نے مزید ایک گول داغ دیا۔

آخری لمحات میں پولینڈ کے لیون ڈوسکی کا پنالٹی پرگول ٹیم کے کام نہ آیااور یوں فرانس نے تین ایک سے میدان مارااور کوارٹرفائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔

England

qatar

France

FIFA

FIFA World Cup 2022

Qatar Football

polland

senigal