Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’نواز شریف جنوری 2023 میں پاکستان آرہے ہیں‘

'عمران خان کو عدالتوں سے سزا بھی ہوگی'
شائع 04 دسمبر 2022 05:48pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قاٸد میاں محمد نواز شریف جنوری 2023 میں پاکستان آرہے ہیں۔

ن لیگی رہنما رانا تنویر کے ہمراہ شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ آٸندہ الیکشن ڈٹ کر لڑیں گے اور جیت ن لیگ کا مقدر ہوگی۔

ایازصادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اسمبلی توڑ کر دوبارہ جیتنے کی خوش فہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں وزیر آباد واقعے پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ہی نامزد چیف الیکشن کمشنر کو متنازع بنارہے ہیں، ان کے واویلے سے الیکشن کمیشن کو کیا فرق پڑے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 15 اگست 2023 کو ملک میں الیکشن کی تاریخ دیں گے، 15 اگست کے چند ماہ بعد ملک میں الیکشن ہوجاٸیں گے۔

اس موقعے پر رانا تبنویر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، عمران خان کو عدالتوں سے سزا بھی ہوگی۔

PMLN

Nawaz Sharif

imran khan

ayaz sadiq

rana tanveer

Returning Pakistan