Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے، وزیراعظم

وہ اقتدار چاہتے ہیں چاہے اس سے ملک کو جو بھی نقصان پہنچے۔
شائع 04 دسمبر 2022 05:43pm
PM Shehbaz denounces Imran Khan’s remarks against parliamentary democracy | Aaj News

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد فقط اقتدار کا اقتدار کا حصول ہے، وہ اقتدار چاہتے ہیں چاہے اس سے ملک کو جو بھی نقصان پہنچے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جایود باجوہ کے حوالے سے دئے گئے بیان پر تنقید کی ہے۔

گزشتہ روز عمران خان نے نجی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کو بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ جنرل باجوہ نے بڑی ڈبل گیم کھیلی لیکن آخر میں ایکسپوز تو ہوگئے، جنرل باجوہ کے ساتھ گزرے ساڑھے تین سال میں پہلی بار لگا کہ بھروسہ کرنا کتنی بڑی کمزوری ہے، جو جنرل باجوہ کہتے میں اس کا بھروسہ کرلیتا تھا۔

پاکستان

Tweet

PM Shehbaz Sharif