Aaj News

اتوار, دسمبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

فٹبال ورلڈ کپ کا راؤنڈ آف 16: آج مزید 2 میچز کھیلیں جائیں گے

فرانس اور پولینڈ رات 8 بجے جبکہ انگلینڈ اور سینیگال رات 12 بجے مدمقابل ہوں گے
شائع 04 دسمبر 2022 09:23am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022کے راؤنڈ آف 16میں آج مزید 2میچز کھیلے جائیں گے۔

دفاعی چیمپئن فرانس اور پولینڈ کی ٹیمیں رات 8 بجے ال تھماما اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی جبکہ رات 12بجے البیت اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور سینیگال کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

امریکی ٹیم فٹبال ورلڈ کپ 2022 سے باہر

گزشتہ روز فٹبال ورلڈکپ 2022 سے امریکی ٹیم بھی آؤٹ ہوگئی،راؤنڈ آف 16میں نیدرلینڈز نے امریکا کو ایک کے مقابلے 3 گول سے شکست دے دی۔

ناک آؤٹ میچ میں پہلے ہاف میں نیدرلینڈز امریکا پر حاوی رہا،دسویں منٹ میں دیپے نے گیند کو جال میں پہنچایا،ہاف ٹائم سے قبل بلائنڈ نے برتری دگنی کردی۔

دوسرے ہاف میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، 76ویں منٹ میں امریکا کے رائٹ نے گول کردیا، جس کے بعد دم فرائیزنے نیڈرلینڈزکی جانب سے تیسرا گول داغ دیا۔

نیدرلینڈز کی ٹیم نے میچ میں تین ایک سے میدان مارا اور کوارٹرفائنل میں سیٹ پکی کرلی۔

فٹبال ورلڈ کپ: ارجنٹینا کے ہاتھوں آسٹریلیا کو شکست

دوسری جانب فیفا ورلڈکپ 2022کے راؤنڈ آف 16میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

قطر کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ناک آؤٹ مرحلے کے اہم میچ کے پہلے ہاف کے 35ویں منٹ میں کپتان لوینل میسی نے گول کیا جبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں جولین الواریز نے 97ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی کی طرف لے گئے۔

آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے دوسرے ہاف میں اینزو فرنینڈز نے گول کیا، کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔

England

qatar

France

FIFA

FIFA World Cup 2022

Qatar Football

polland

senigal