دھند کے باعث بند موٹرویز کو کھول دیا گیا
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث بند کی گئی، موٹر ویز کو موسم بہتر ہونے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، لاہور ملتان موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک اور موٹر وے ایم 5 شجاع آباد، جلالپور انٹرچینج بند کی گئی۔
موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے درخانہ تک بند کی گئی جبکہ موٹر وے ایم ون پر برہان تا صوابی سوات ایکسپریس وے پر کرنل شیرخان انٹرچینج سے اسماعیلہ تک ٹریفک معطل رہی۔
موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ دھند کے باعث گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال لازمی کریں اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاہم بعد ازاں موسم بہتر ہونے کے بعد تمام موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور کا پہلا نمبر
دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے، ایئر انڈیکس کوالٹی کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں ڈھاکادوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
Comments are closed on this story.